رسائی کے لنکس

تاخیر کا شکار ہوجانے والی بڑے بجٹ کی فلمیں


فلم بنانے کے دوران کاسٹنگ سے لے کر کیمرہ کلوز ہونے تک بہت سے ’کٹھن‘ مقام آتے ہیں۔۔ اور بات ہو جب بڑے بینرز کی تو وہ کسی چھوٹی سے چھوٹی بات پر بھی سمجھوتا نہیں ہوتا اسی لئے بہت سی فلموں کی ریلیز میں تاخیر اور کچھ میں غیر معمولی تاخیر ہوجاتی ہیں

کہتے ہیں کہ فلم بنانا بچوں کا کھیل نہیں۔ اس میں کاسٹنگ سے لے کر کیمرہ کلوز ہونے تک بہت سے ’کٹھن‘ مراحل آتے ہیں۔۔

اور بات ہو جب بڑے بینرز کی تو وہ کسی چھوٹی سے چھوٹی بات پر بھی سمجھوتا نہیں کرتے، اسی لئے بہت سی فلموں کی ریلیز میں تاخیر اور کچھ میں غیر معمولی تاخیر ہو جاتی ہیں۔

’انٹرٹینمنٹ ڈاٹ ون انڈیا‘ نے بالی وڈ کے کچھ ایسے پروجیکٹس تلاش کئے ہیں جن کا ہر تھوڑے دن بعد چرچا تو ہوتا ہے، لیکن اس کی ریلیز مختلف وجوہات سے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

باجی راوٴ مستانی
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ کی پلاننگ ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی شوٹنگ کے وقت ہی شروع ہوگئی تھی۔ سنجے لیلا فلم میں سلمان خان اور ایشوریہ رائے کو لیڈ رولز میں لینا چاہتے تھے، لیکن دونوں کے ’بریک اپ‘ کے بعد یہ ممکن نہ رہا۔

سنجے کی دوسری چوائس سلمان اور کرینہ کپور تھے۔ لیکن، یہ بھی نہ ہوسکا اور سنجے بھی انتظار کرنے کی پالیسی پر عمل کرنے لگے۔ اب خبریں یہ ہیں کہ سنجے اپنی ہٹ فلم ’گولیوں کی راس لیلا۔۔رام لیلا‘ کے ہیرو، ہیروئن یعنی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کو لے کر ’باجی راوٴ مستانی‘ بنا رہے ہیں جس کی شوٹنگ جلد شرو ع کی جائے گی۔

شدھی
کرن جوہر بھی اپنی فلم ’ شدھی‘ کو لے کر کاسٹنگ کے مسائل سے دوچار ہیں۔کرن رہیتک روشن کو ہیرو اور کرینہ کپور کوہیروئن لینا چاہتے تھے۔ لیکن، رہیتک کی صحت کے مسائل کی وجہ سے فلم اسٹارٹ نہ ہوسکی۔ اب کرن جوہر ’شدھی‘کے لئے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ سنجے لیلا بنسالی کی ’باجی راوٴ مستانی‘ کی وجہ سے ڈیٹس نہیں دے پا رہے۔

مسٹر انڈیا 2
’مسٹرانڈیا‘ بالی وڈ کی شاہکار فلموں میں سے ایک ہے جس میں امریش پوری ’موگیمبو‘ کا یادگار کردار ادا کرکے امر ہوگئے۔ سال 2012میں پروڈیوسر بونی کپور نے’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئل ’مسٹر انڈیا 2‘ کے نام سے بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے مرکزی کردار انیل کپور اور سری دیوی کو ادا کرنے تھے جب کہ ولن کے لئے ممکنہ طور پر سلمان خان اور ارجن کپور کا نام لیا جارہا تھا۔ ’مسڑ انڈیا 2‘تھری ڈی میں بنائی جانی ہے۔ لیکن، فلم پراب تک کام کا آغاز نہیں ہوسکا ہے۔

بدتمیز دل
کافی عرصے سے بالی وڈ میں یہ خبریں گرم ہیں کہ کرن جوہر سوپ کوئن ایکتا کپور کے ساتھ مل کر ایک پروجیکٹ پر کام کریں گے، جس کا نام ہے ’بدتمیز دل‘ ہے۔ فلم کے لئے عمران ہاشمی اور کرینہ کپور کی جوڑی بننا تھی لیکن کرینہ کے فلم چھوڑ دینے کے بعد اس سے متعلق کوئی کوئی خبر نہیں ہے۔

نواینٹری میں اینٹری
ہٹ کامیڈی فلم ’نواینٹری‘ کا سیکوئل ’نو اینٹری میں اینٹری‘ بنانے کا اعلان 2012میں کیا گیاتھا اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ فلم کو انیس بزمی ڈائریکٹ کریں گے۔ فلم کی کاسٹ میں لیڈنگ ٹرائی اینگل میں سلمان خان، انیل کپور اور فردین خان جلوے دکھائیں گے جبکہ نو ہیروئنز فلم کی کاسٹ کا حصہ ہوں گی اور ان کا انتخاب ابھی باقی ہے۔

پانی
مسٹر انڈیا، بینڈٹ کوئن اور الزبتھ جیسی فلموں کے ڈائریکٹر شیکھر کپور نے سات سال کے بعد فلم بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کا نام ہے ’پانی‘۔ شیکھر نے یہ اعلان گزشتہ سال کیا تھا۔ فلم کے اعلان سے ریلیز تک کافی عرصے لگ سکتا ہے۔ ’پانی‘ میں ہیرو کا کردار سشانت سنگھ راجپوت ادا کریں گے اور فلم کی کہانی کا پس منظر 2050میں سیٹ کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG