رسائی کے لنکس

داغستان : عسکریت پسندوں کے حملے میں آٹھ افراد ہلاک


روسی جمہوریہ داغستان کے شورش زدہ خطے میں تازہ ترین حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز حملہ اس وقت ہوا جب عسکریت پسندوں نے گاڑیوں کے اس قافلے کو اپنا نشانہ بنایا جو خراب ہونے والے سیل فون کے ایک کھمبے اور ٹیلی ویژن کے ایک ریلے سینٹر کی طرف جارہا تھا۔

اس بارے میں متضاد خبریں ہیں کہ ان گاڑیوں میں کون سوار تھے اور کون کون ہلاک ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت علاقے میں اضافی فورسز حملہ آوروں کی تلاش میں ہیں۔


کمیونیکیشنز کے ان آلات کواس سے ایک رات قبل عسکریت پسندوں نے نقصان پہنچایا تھا۔

XS
SM
MD
LG