رسائی کے لنکس

انسپکٹر چلبل پانڈے کی اسکرین پر واپسی


دبنگ تھری 20 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
دبنگ تھری 20 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

بھارتی فلموں کے سپر اسٹار سلمان خان کی کامیاب فلموں ’دبنگ‘ اور ’دبنگ-ٹو‘ کے بعد اب ’دبنگ-تھری‘ مکمل ہو گئی ہے اور اسے 20 دسمبر سے نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

سلمان خان فلمز اور ارباز خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں سلمان خان پہلی دونوں فلموں کی طرح انسپکٹر چلبل پاندے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے بھائی ارباز خان چلبل پانڈے کے سوتیلے بھائی مکھی پانڈے اور سوناکشی سنہا بیگم چلبل پانڈے یعنی رجو پانڈے کا کردار نبھائیں گی۔

اس فلم کا ٹریلر حال ہی میں جاری کیا گیا تھا جسے سلمان خان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

اس فلم کا نیا آئٹم سانگ ’یوں کر کے‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔ اس گیت میں سلمان خان نے ڈانس کی نئی مووز پیش کی ہیں۔

ایکشن کامیڈی پر مبنی اس سیریز کی پہلی فلم دبنگ 2010 میں پیش کی گئی تھی۔ اس فلم کا بجٹ 59 لاکھ ڈالر تھا۔ تاہم فلم نے شاندار بزنس کیا اور اس نے تین کروڑ 10 ڈالر کمائے۔

دوسری فلم دبنگ دو دسمبر 2012 میں ریلیز کی گئی۔ اس فلم پر ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی لاگت آئی اور اس نے پہلی فلم سے زیادہ یعنی تین کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

اب توقع ہے کہ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی لاگت سے بننے والی فلم دبنگ-تھری کمائی میں پہلی دونوں فلموں کو پیچھے چھوڑ جائے گی۔

اس فلم کا اسکرین پلے خود سلمان خان، پربھو دیوا اور الوک اوپادھیے نے لکھا ہے۔ اس کی فلم بندی مدھیہ پردیش میں ہوئی۔

XS
SM
MD
LG