رسائی کے لنکس

بھارت نے جنوبی افریقہ کو 130 رنز سے ہرا دیا


شیکھر دھوون (فائل فوٹو)
شیکھر دھوون (فائل فوٹو)

میچ کی خاص بات بھارتی بلے باز شیکھر دھوون کی شاندار سینچری تھی جنہوں نے دو چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے۔

بھارت نے جنوبی افریقہ کو 130 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اتوار کو میلبورن میں پول بی کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 308 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے بلے باز بھارتی باؤلروں کے سامنے بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 40.2 اوورز میں صرف 177 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کی خاص بات بھارتی بلے باز شیکھر دھوون کی شاندار سینچری تھی جنہوں نے دو چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے۔

دوسرے نمایاں بلے باز ویرات کوہلی تھے جنہوں نے 79 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔

بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے مورکل نے دو جب کہ اسٹئین، عمران طاہر اور پرنیل نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈو پلیسی 55 رنز کے ساتھ قابل ذکر بلےباز رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی بھارتی بلے بازوں کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔

ایشون نے تین، موہت شرما اور محمد شامی نے دو، دو جب کہ جدیجہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار کارکردگی پر شیکھر دھوون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بھارت نے اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف پاکستان کو 76 رنز سے شکست دی تھی جب کہ جنوبی افریقہ نے اپنا پہلا میچ زمبابوے کے خلاف 62 رنز سے جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG