رسائی کے لنکس

سری لنکا نے انگلینڈ کو 75 رنز سے ہرا دیا


سری لنکا نے گال میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کرلی۔

میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم کو 340 رنز کا ہدف درکار تھا لیکن اس کی پوری ٹیم 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ٹراٹ 112 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی طرف سے ہیراتھ نے چھ اور رندیو نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 318 رنز بنائے جس میں کپتان جے وردنے کے شاندار 180 رنز بھی شامل ہیں۔ جواب میں انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں صرف 193 رنز بنا سکا۔

اپنی دوسری اننگز میں سری لنکا کے بلے باز مہمان ٹیم کے باؤلروں کا جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم صرف 214 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

سری لنکا کے ہیراتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز کا دوسرا میچ تین اپریل کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG