رسائی کے لنکس

پاکستان میں گوگل پر 2019 میں سب سے زیادہ کرکٹ کی 'تلاش'


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا کے مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن 'گوگل' نے 2019 کے دوران صارفین کی جانب سے تلاش کیے جانے والے موضوعات کی فہرستیں جاری کر دی ہیں۔ پاکستان کے حوالے سے جاری کردہ فہرست کے مطابق، رواں سال پاکستانیوں کی سب سے زیادہ دلچسپی کرکٹ میں دیکھی گئی۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق، ابتدائی دس 'ٹاپ سرچ' میں پاکستان میں کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کو سب سے زیادہ تلاش کیا۔

پاکستان نے یہ دورہ دسمبر 2018 میں کیا تھا، جس میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی گئی تھی۔

پاکستان تینوں ٹیسٹ میچز ہار گیا تھا، جبکہ پاکستان کو دو ایک روزہ میچز میں کامیابی اور تین میں ناکامی ہوئی تھی۔ اسی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک میچ میں پاکستان کو کامیابی جبکہ دو میں ناکامی ہوئی تھی۔

گوگل کے مطابق، 2019 میں پاکستان میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ جو تلاش کیا گیا وہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز تھی۔

گوگل کی 2019 کی پاکستان کے حوالے سے جاری کی گئی فہرست
01Pakistan vs South Africa
02Pakistan vs Australia
03Live Cricket
04Sony Liv
05PSL 4 schedule
06Cricket World Cup
07Pakistan vs New Zealand
08PTV Sports
09Pakistan vs India
10Sri Lanka vs Pakistan

پاکستان نے آسٹریلیا کا دورہ اکتوبر-نومبر میں کیا جہاں پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہوئی جن میں سے ایک بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا جبکہ باقی دو میں آسٹریلیا کو کامیابی ملی تھی۔

اسی طرح دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گوگل کے مطابق، پاکستانی 2019 میں مستقل کرکٹ کے اسکور سے باخبر رہنے کے لیے لائیو میچ سرچ کرتے رہے۔ اس لیے تیسرے نمبر پر سرچ کیا جانے والے ورڈ 'Live Cricket' ہے۔

بھارت کا ذرائع ابلاغ کا ادارہ 'سونی لیو' چونکہ سب سے زیادہ کرکٹ براہ راست دیکھنے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے تو 2019 میں گوگل پر پاکستان میں 'Sony Live' چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ ہوا۔

پاکستان میں پانچوں نمبر پر سب سے زیادہ PSL 4 Schedule سرچ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا چوتھا سیزن 2019 میں کھیلا گیا اس سیزن میں پہلی بار لاہور اور کراچی میں اس کے کئی میچز ہوئے، جبکہ فائنل کراچی میں کھیلا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دی۔

رواں برس انگلینڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ بھی کھیلا گیا اس لیے پاکستان میں انٹرنیٹ پر چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ 'Cricket World Cup' سرچ کیا گیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک کھیلا گیا تھا۔ پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں نو میچز کھیلے جن میں پانچ میں کامیابی جبکہ تین میں شکست ہوئی، جبکہ ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

پاکستان رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کر سکا تھا۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ انتہائی اہم تھا۔ اس میچ میں کامیابی پر پاکستان کی اے مرحلے یعنی سیمی فائنل تک پہنچنے کی امید تھی۔

اس میچ کو گوگل پر ساتویں نمبر پر Pakistan vs New Zealand کے نام سے تلاش کیا گیا۔ پاکستان نے اس میچ میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم، بعدازاں، رن ریٹ کم ہونے کی وجہ پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تھا۔

پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں دکھانے کے لیے سرکاری ٹی وی چینل 'پی ٹی وی' اسپورٹس موجود ہے۔ ورلڈ کپ، پی ایس ایل، پاکستانی ٹیم کے بین الاقوامی دورے اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاننے کے لیے پاکستان نے آٹھویں نمبر پر سب سے زیادہ PTV Sports سرچ کیا۔

ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حرف کہلائی جانے والی ٹیم بھارت سے ہوا۔ نویں نمبر پر پاکستان میں Pakstan vs India کی تلاش کی گئی۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے رواں برس دو بار پاکستان کا دورہ کیا اور اس دورے کو بھی گوگل پر دسویں نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

مہمان ٹیم نے پاکستان میں ستمبر-اکتوبر میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جب کہ دسمبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم پاکستان میں موجود ہے۔

XS
SM
MD
LG