رسائی کے لنکس

گوگل کا چیمپینز ٹرافی ڈُوڈل


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا جنون اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کا جوش و جذبہ دیکھتے ہوئے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے بھی اس چمپئن شپ کو اپنے گوگل ڈُوڈل کا حصہ بناتے ہوئے اپنے ہوم پیج پر شائع کیا ہے۔

سری لنکا کو ہرا کر پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد اس چیمپئن شپ میں ہل چل پیدا ہو گئی ہے۔ ویسٹ اینڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ بہت سنسی خیز میچ تھا اور میں جانتا ہوں کے وقار یونس خوش ہیں۔

پاکستانی کرکٹ کے مداحوں کے ساتھ ساتھ بھارت ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے سپورٹرز ایک بار پھر پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کانٹے کے مقابلے دیکھنے میں آئے گا۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے ناراض پاکستانی شائقین ایک بار پھر پر امید نظر آ رہے ہیں۔ دنیا بھر سے پاکستان کرکٹ کو سراہنے والے مداحوں نے اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا کر ذریعے کیا۔ معروف کمینٹریٹر سنجے منجھ ریکر نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کو جیتنے کے لیے بیٹنگ میں بھی بالر کی ضرورت ہے۔

پاکستان 14 جون کو کارڈف کے گراونڈ میں ہوم ٹیم انگلینڈ کا مقابلہ کرے گا۔ جبکہ دوسرا سیمی فائنل 15 جون کو بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان برمنگھم میں ہو گا۔

XS
SM
MD
LG