رسائی کے لنکس

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا 'سیف سٹیز اتھارٹی' کا دورہ


پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ ٴ 24 اگست 2017
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ ٴ 24 اگست 2017

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور قومی کھلاڑ یوں نے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس پراپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی کرکٹرز، آفیشلز اور بورڈ کے ممبران نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ہمراہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاهور کے علاقے قربان لائن میں واقع سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا۔

کھلاڑیوں میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کی قیادت میں یاسر شاہ، شعیب ملک، فخر زمان، اسد شفیق اور حسن علی شامل تھے۔

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کی سیف سٹی اتھارٹی میں آمد، 24 اگست 2017
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کی سیف سٹی اتھارٹی میں آمد، 24 اگست 2017

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑ یوں اور بورڈ آفیشلز نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی حکام نے پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کو سٹیڈیم کے أطراف میں نصب کیمروں سے شائقین کی مانیٹرنگ، امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

کرکٹ ٹیم و آفیشلز کو قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی، کیمروں کی تنصیبات، لائیو پریکٹس سیشن بھی دکھایا گیا۔ پاکستانی ٹیم اور آفیشلز نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیف سٹی اتھارٹی کے کارکنوں کے ساتھ گروپ فوٹو ۔ 24 اگست 2017
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیف سٹی اتھارٹی کے کارکنوں کے ساتھ گروپ فوٹو ۔ 24 اگست 2017

قومی کرکٹ ٹیم کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کو پر امن ملک قرار دیا اور انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان کا ضرور رخ کرنے کا پیغام دیا۔ مکی آرتھر نے کہا کہ سیف سٹیز جیسے پراجیکٹ نے انٹرنیشنل کھلاڑ یوں میں اعتماد کی فضاء قائم کی ہے۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ الیون، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کا پاکستان آنا شائقین ہی نہیں کرکٹرز کے لیے بھی خوشخبری ہے۔

قومی ٹیم کو سیف سٹیز حکام کی جانب سیف سٹیز اتھارٹی کی شرٹس تحفتاً دی، جبکہ قومی کھلاڑ ی پولیس کمیونیکشن آفسرز اور دیگر سٹاف کے ساتھ سلفیاں بنواتے رہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:29 0:00

XS
SM
MD
LG