رسائی کے لنکس

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ


پہلے چھ اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 44 رنز بنا لئے ہیں۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ شروع ہو گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس وقت پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے ۔ پہلے چھ اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 44 رنز بنا لئے ہیں۔ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان 13 گیندوں پر 21 رنز بنا کر بدری کی گیند پر LBW آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت کریز پر موجود بیٹسمین احمد شہزاد نے 18 رنز بنائے ہیں جبکہ اُن کا ساتھ بابر اعظم دے رہے ہیں جنہوں نے 4 رنز بنا رکھے ہیں۔ بابر اعظم پہلے میچ میں 86 رنز کی اننگ کے ساتھ مین آف دا میچ قرار پائے تھے۔

آج کے میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ حسن علی مکمل طور پر فٹ نہیں تھے۔ اُن کی جگہ سپنر محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف کی جگہ عثمان شنواری اس میچ میں کھیل رہے ہیں۔

میچ سے قبل ورلڈ الیون کے کپتان ڈوپلیسئس نے کہا کہ ہر ٹیم جیتنے کیلئے ہی میدان میں اترتی ہے۔ تاہم یہ سیریز محض کرکٹ کیلئے ہی نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد اس سے بڑا ہے۔

ورلڈ الیون میں ڈیرن سیمی کی جگہ 41 سالہ پال کالنگ وُڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG