رسائی کے لنکس

کس کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا ٹیسٹ کب کھیلا اور کب جیتا؟


آئر لینڈ کے شہر ڈبلن کا مالاہائڈ سٹیڈیم، جہاں آئر لینڈ کی ٹیم اپنا اولین ٹیسٹ جمعے کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔
آئر لینڈ کے شہر ڈبلن کا مالاہائڈ سٹیڈیم، جہاں آئر لینڈ کی ٹیم اپنا اولین ٹیسٹ جمعے کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

کرکٹ کی دلچسپ تاریخ اور حیران کن نتائج۔

ڈبلن مالاہائڈ میں جمعے سے شروع ہونے والے کرکٹ مقابلے میں آئر لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی جس سے آئر لینڈ مردوں کا ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا دنیا کا 11 واں ملک بن جائے گا۔

امکانی طور پر ان کی خواہش تو یہ ہو گی کہ وہ آسٹریلیا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی طرح پہلا ٹیسٹ میچ جیت جائیں جس طرح آسڑیلیا نے سن 1877 میں میلبرن میں انگلستان کو ہرا کر فتح حاصل کی تھی۔

اور یقینی طور پر آئرلینڈ والوں کی یہ خواہش بھی ہو گی کہ آنے والے دنوں میں چاہے کچھ بھی ہو، ان کا مقدر نیوزی لینڈ جیسا نہ بنے جسے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے میں 26 سال لگ گئے تھے۔

ٹیسٹ میچ کھیلنے والی باقی اقوام نے اپنا آغاز کیسے کیا اور ان میں سے ہر ایک کو پہلا میچ جیتنے میں کتنا عرصہ لگا، اس کا اندازہ آپ کو ذیل میں دی گئی فہرست سے ہو جائے گا۔

1۔ آسٹریلیا

پہلا ٹیسٹ میچ: سن 1877 میں میلبرن میں کھیلا گیا

نتیجہ۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 45 رنز سے ہرا دیا

2۔ انگلینڈ

پہلا ٹیسٹ میچ: سن 1877 میں میلبرن میں کھیلا

نتیجہ۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں 45 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا

پہلا میچ کب جیتا۔ دو ہفتوں کے بعد۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں

3۔ جنوبی افریقہ

پہلا ٹیسٹ میچ: سن 1889 میں پورٹ الزبتھ میں کھیلا

نتیجہ۔ انگلینڈ سے 8 وکٹوں سے شکست

پہلا میچ کب جیتا۔ 7 سال کے بعد ، 12 واں ٹیسٹ میچ

4۔ ویسٹ انڈیز

پہلا ٹیسٹ میچ: سن 1928 میں لارڈز میں کھیلا

نتیجہ۔ انگلینڈ سے ایک اینگز اور 58 رنز سے شکست ہوئی

پہلا میچ کب جیتا۔ 2 سال کے بعد، چھٹا ٹیسٹ میچ

5۔ نیوزی لینڈ

پہلا ٹیسٹ میچ: سن 1930 میں کرائسٹ چرچ میں کھیلا

نتیجہ۔ انگلینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی

پہلا میچ کب جیتا۔ 26 سال کے بعد ، 45 واں ٹیسٹ میچ

6۔ بھارت

پہلا ٹیسٹ میچ: سن 1932 میں لارڈز میں کھیلا

نتیجہ۔ انگلینڈ سے 158 رنز سے شکست ہوئی

پہلا میچ کب جیتا۔ 20 سال کے بعد ، 25 واں ٹیسٹ میچ

7۔ پاکستان

پہلا ٹیسٹ میچ: سن 1952 میں دہلی میں کھیلا

نتیجہ۔ بھارت کے ہاتھوں ایک اینگز اور 70 رنز سے شکست

پہلا میچ کب جیتا۔ ایک ہفتے کے بعد، دوسرا ٹیسٹ میچ

8۔ سری لنکا

پہلا ٹیسٹ میچ: سن 1982 میں کولمبو میں کھیلا

نتیجہ۔ انگلینڈ سے 7 وکٹوں سے شکست

پہلا میچ کب جیتا۔ 3 سال کے بعد، 14 واں ٹیسٹ میچ

9۔ زمبابوے

پہلا ٹیسٹ میچ: سن 1992 میں ہرارے میں کھیلا

نتیجہ۔ بھارت کے ساتھ یہ مقابلہ ڈرا ہو گیا

پہلا میچ کب جیتا۔ 3 سال کے بعد، 11 واں ٹیسٹ میچ

10۔ بنگلہ دیش

پہلا ٹیسٹ میچ: سن 2000 میں ڈھاکہ میں کھیلا

نتیجہ۔ بھارت کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست ہوئی

پہلا میچ کب جیتا۔ 5 سال کے بعد، 35 واں ٹیسٹ میچ

XS
SM
MD
LG