رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی میچ: پاکستان کی 50 رنز سے فتح


ٹی ٹوئنٹی میچ: پاکستان کی 50 رنز سے فتح
ٹی ٹوئنٹی میچ: پاکستان کی 50 رنز سے فتح

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا میں کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی میچ 50 رنز سے جیت لیا۔

سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں منگل کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف سات وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کا کوئی بھی بلے باز پراعتماد کھیل پیش نہ کرسکا۔بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن اور الوک کپالی نے دو، دو جب کہ عبدالرزاق اور ناصر حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 85 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی طرف سے شعیب ملک اور محمد حفیظ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہد آفریدی، عمر گل اور اعزاز چیمہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی حالیہ سیریز میں ٹی ٹوئنٹی سمیت، ایک روزہ اور ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں فتح حاصل کی تھی۔

پاکستانی ٹیم 2002ء کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کررہی ہے جس میں وہ ایک ٹی ٹوئنٹی، تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک چار ٹی ٹوئنٹی میچز ہوچکے ہیں اور اس میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG