رسائی کے لنکس

پاکستان اور افغانستان شارجہ میں آمنے سامنے


افغان کرکٹ ٹیم
افغان کرکٹ ٹیم

پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین پہلی بار ایک روزہ بین الاقوامی میچ جمعہ کو شارجہ میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے موجود ہے جہاں تین کرکٹ ٹیسٹ میچوں میں کلین سویپ کرنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 فروری سے شروع ہورہی ہے۔

افغانستان کی ٹیم کو 2009ء میں ون ڈے کا اسٹیٹس ملا تھا اور اب تک کھیلے گئے 18 میچوں میں سے اس نے 11 میں فتح حاصل کی جب کہ 7 میں اسے شکست ہوئی۔

پاکستانی ٹیم کے کوچ محسن حسن خان نے شارجہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میچ ان کی ٹیم کے لیے ایک اچھا پریکٹس میچ ہوگا۔

’’کبھی بھی کسی کو کمزرو نہیں لے سکتے۔ اس میچ کو پوری توجہ اور سنجیدگی سے کھیلیں گے، دونوں ٹیمیں پہلی بار مدمقابل ہیں جو کہ دونوں ملکوں کے لیے بہت اچھا ہے۔‘‘

XS
SM
MD
LG