ٹی ٹوئنٹی عالمی کرکٹ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے نیوزی کوچھ رنز سے ہرا دیا۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ برابر ہونے کی وجہ سے اس کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
سری لنکا نے سپر اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 14 رنز کا ہدف دیا مگر چھ گیندوں پر وہ صرف سات رنز بنا سکی۔
جمعرات کو پالیکیلے میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ راب نکول چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 71 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
پریرا اور کلاسیکرا نے دو، دو جب کہ ملینگا اور مینڈس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے جارحانہ آغاز کیا۔ دلشان نے تین چھکوں اور پانچ چوکوں کے ساتھ شاندار 76 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے فرینکلن نے دو جب کہ اورم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔