رسائی کے لنکس

تیسرا ٹیسٹ: آسٹریلیا کی پہلے بیٹنگ


ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈومینیکا کے شہر روزاؤ میں کھیلنے جانے میچ کے لیےآسٹریلیا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ لیفٹ آرم بالر مائیکل بیئر کی جگہ مچل اسٹارک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ جیمز پٹنسن کی انجری کے باعث ان کی جگہ ریان ہیرس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

میزبان ویسٹ انڈیز نے ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کرتے ہوئے زخمی بالر فیڈل ایڈورڈزکی جگہ روی رامپال کو اسکواڈ میں جگہ دی ہے۔ میزبان ٹیم نے اس میچ کے لیے صرف ایک اسپنر شین شلنگ فورڈ کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے جن کا تعلق ڈومینیکا سے ہی ہے۔

شلنگ فورڈ اپنے ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پہلے مقامی کھلاڑی ہیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں آسٹریلیا کو پہلے ہی 0-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کے باوجود بھی 'فرینک وورل' ٹرافی مہمان ٹیم کے ہی حصے میں آئے گی۔

XS
SM
MD
LG