رسائی کے لنکس

اسمتھ، وارنر اور بین کرافٹ پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ


فائل
فائل

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ پر کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں میں کسی قسم کی کمی نہ کرنے اور ان پر پابندی کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔اس سزا میں کمی کے لئے تینوں کھلاڑیوں نے درخواست دائر کی تھی ۔

آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سزاؤں کو تبدیل کرنا کسی طرح مناسب نہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے قائم مقام چیئرمین ایرل ایڈنگز کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھیجی گئی درخواست کا بغور جائزہ لیا گیا؛ اور فیصلہ کیا گیا کہ سزاؤں میں کمی نہیں کی جا سکتی۔

بال ٹیمپرنگ کا معاملہ رواں سال مارچ میں سامنے آیا تھا۔ یہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا واقعہ ہے جب کیمرون بینکرافٹ فیلڈ کے دوران بال ٹیمپرنگ کرتے پائے گئے۔

بعد میں انہوں نے کپتان اسٹیون اسمتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران جرم کا اعتراف کیا جبکہ اسمتھ نے بھی ان کا ساتھ دینے اور انہیں بال ٹیمپرنگ سے متعلق معلومات کا اعتراف کیا۔

نتیجے میں ’کرکٹ آسٹریلیا ‘نے اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال جبکہ ٹیم کی کپتانی پر3 سال اورکیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی لگادی۔

پابندی کے دوران تینوں کھلاڑی اندرون ملک یا بیرون ملک کسی طرح یا کسی فارمیٹ کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

XS
SM
MD
LG