رسائی کے لنکس

کرونا بحران کے باعث 16 کروڑ بچے پورا سال اسکول نہ جاسکے


اسکول بند ہونے کے باعث بچے واپس گھروں کو جا رہے ہیں۔
اسکول بند ہونے کے باعث بچے واپس گھروں کو جا رہے ہیں۔

دنیا بھر میں عالمی وبا کی بندشوں کے باعث 16 کروڑ 80 لاکھ بچے پورا سال سکول جانے سے قاصر رہے، جب کہ 21 کروڑ سے زائد بچے اپنے تعلیمی سال کا ایک چوتھائی حصہ اسکول حاضر نہ ہو سکے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے لئے کام کرنے والے ادارے یونیسیف کے مطابق دنیا کے 14 ممالک میں اسکول تقریباً پورا سال بند رہے۔

ادارے کی سربراہ ہینریئٹا فور کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کا ایک سال مکمل ہونے پر یہ اعداد وشمار یاد دلاتے ہیں کہ یہ سال دنیا کے لیے کتنا تباہ کن رہا ۔ بچوں کے معاملے میں سکول میں حاضر ہوئے بغیر ہر گزرتا ہوا دن یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ تعلیم کے حصول میں وہ کتنے پیچھے رہ رہے ہیں۔

یونیسیف کے مطابق ان 14 ممالک میں جہاں سکول پورا سال بند رہے نو ممالک لاطینی امریکہ اور کیریبیئن کے خطے میں واقع ہیں۔ ان نو ممالک میں دس کروڑ بچے پورا سال اسکول نہ جا سکے۔

دنیا بھر میں پاناما، ایل سیلواڈور، بنگلا دیش اور بولیویا وہ ممالک ہیں جہاں سکول سب سے زیاد طویل عرصے تک بند رہے۔

اس وقت بھی ادارے کے مطابق دنیا میں 88 کروڑ اور 80 لاکھ بچوں کو سکولوں کے مکمل یا جزوی طور پر بند ہونے کا سامناہے۔

XS
SM
MD
LG