پاکستانی پہلوان اظہر حسین نے بدھ کے روز چاندی کا تمغہ جیت کر پاکستان کیلیے نئی دہلی میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2010 کا پہلا میڈل حاصل کرلیا۔
55 کلوگرام ریسلنگ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والے اظہر حسین، اعزاز کا دفاع کرنے والے بھارتی پہلوان راجندر کمار سے شکست کھا کر چاندی کے تمغے کے حقدار ٹہرے۔
بھارتی پہلوان نے فائنل کا مقابلہ 0-11 پوائنٹس سے جیت کر ہندوستان کیلیے مختلف ریسلنگ ایونٹس میں سونے کا چوتھا تمغہ حاصل کیا۔ جبکہ کینیڈا کے پرامس مونگا نائیجیریا کے سنڈے سنی کو ہرا کر کانسی کے تمغے کے حقدار ٹہرے۔