رسائی کے لنکس

کراچی میں مزید فوجی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری


آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق، جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر جاری ہدایات میں کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد اور مافیا کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے دہشت گردوں، دیگر جرائم پیشہ افراد اور مافیا کے درمیان گٹھ جوڑ توڑنے کی بھی ہدایت کی

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مزید فوجی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس کا مقصد دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی جلد سماعت ہے۔

آرمی چیف نے اضافے کی منظوری دورہٴکراچی کے دوران منگل کو دی۔

وہ ایک روز قبل کراچی پہنچے تھے، جبکہ منگل کو انہوں نے کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا۔ اس دورے کے موقع پر انہیں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق، جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر جاری ہدایات میں کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد اور مافیا کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے دہشت گردوں، دیگر جرائم پیشہ افراد اور مافیا کے درمیان گٹھ جوڑ توڑنے کی بھی ہدایت کی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر نہ صرف انٹیلی جنس کے کردار کو سراہا بلکہ کراچی پولیس کی صلاحیت بڑھانے اور اس کی ٹریننگ کے لئے ساڑھے 6 کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

XS
SM
MD
LG