رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن کا نائیجریا کا دورہ


امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اور نائیجریا کے صدر گڈلک جوناتھن
امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اور نائیجریا کے صدر گڈلک جوناتھن

اس دورے کا مقصد صدر گڈلک جوناتھن پر یہ زور دینا ہے کہ وہ نائیجریا کے فرقہ وارانہ تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اپنی فوج کی کرپشن اور مبینہ زیادتیوں پر قابو پانے کے اقدامات کریں

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن براعظم افریقہ کے اپنے گیارہ روزہ دورے کے سلسلے میں نائیجریا میں ہیں جہاں وہ صدر گڈلک جوناتھن اور دوسرے عہدے داروں سے ملاقات کررہی ہیں۔
وہ دارالحکومت ابوجا پہنچیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد صدر جوناتھن پر یہ زور دینا ہے کہ وہ نائیجریا کے فرقہ وارانہ تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اپنی فوج کی کرپشن اور مبینہ زیادتیوں پر قابو پانے کے اقدامات کریں۔

صدر سے ملاقات کے بعد وزیر خارجہ کلنٹن انسداد رشوت ستانی کے عہدے داروں سے بھی مل رہی ہیں۔

نائیجریا کے شمالی علاقوں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے جب کہ جنوبی حصے میں زیادہ تر عیسائی آباد ہیں۔

امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہناہے کہ وزیر خارجہ کلنٹن کو چاہیے کہ وہ اسلامی عسکریت پسند گروپ بوکو حرم کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کے مقابلے کے لیے جوناتھن کی حوصلہ افزائی کریں۔اس کے علاوہ انہیں صدر جوناتھن پر یہ زور بھی دینا چاہے کہ وہ اپنی سیکیورٹی فورسز کی کرپشن اور زیادتیوں کی روک تھام کے اقدامات کریں۔

امریکی حکومت بوکو حرم کے تین راہنماؤں کو دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔

نائیجریا کے بعد پروگرام کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جمعرات کی شام کو گھانا روانہ ہوجائیں گی ، جہاں ان کی صدر جان ماہاما سے ملاقات طے ہے۔

جمعے کے روز مزکلنٹن گھانا کے سابق صدر آنجہانی جان ملز کی آخری رسومات میں شریک ہوں گی جن کا گذشہ ماہ کے آخر میں اچانک انتقال ہوگیاتھا۔

اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں مز کلنٹن بنین جائیں گی۔ اس سے قبل وہ سنی گال، یوگنڈا، جنوبی سوڈان، کینیا ، ملاوی اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرچکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG