رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن چین کےساتھ مثبت رویہ اختیارکریں گی


ہلری کلنٹن
ہلری کلنٹن

محکمہ خارجہ کےایک چوٹی کےعہدے دارکا کہنا ہےکہ امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن، جنھوں نےایشیا کےدو ہفتے کے دورے کا آغاز کیا ہے، اپنےدورے کے دوران چین کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کریں گی۔

امریکہ کے معاون وزیر خارجہ کُرٹ کیمپ بیل نےبتایا ہےکہ زیادہ تر ایشیائی ملک اِس ضرورت سے اتفاق کرتے ہیں، جسے اُنھوں نے چین اور امریکہ کےدرمیان ٹھنڈے دل و دماغ پر مبنی تعمیری سفارتکاری سےتعبیر کیا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ساتھ ساتھ واشنگٹن سفارتی، سکیورٹی اور معاشی امور میں سرگرمی سے حصہ لینےکے مستحکم عزم کا مظاہرہ کرے گا۔

سب سے پہلے ہلری کلنٹن ہوائی میں قیام کریں گی جہاں وہ جمعرات کو جاپانی وزیرِ خارجہ سائجی مائھارا سے ملاقات کریں گی۔

اُن کے سفر کی دوسری منزلوں میں ویتنام، کمبوڈیا، ملائیشیا اور چین کا ہائنان جزیرہ شامل ہے جہاں وہ چین کے ایک چوٹی کے عہدے دار سے صدر ہو جنتاؤ کے جنوری میں ہونے والے دورےکے بارے میں بات چیت کریں گی۔

XS
SM
MD
LG