کراچی ۔۔۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف منگل کو کراچی میں سول ایٹمی پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
دوہزار ایک سو سترہ میگاواٹ کا یہ منصوبہ چین کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔ سنگ بنیاد رکھنے کے لئے وزیراعظم منگل کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔
اس موقع پر، وزیر اعظم کو صوبائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے ایک اہم بریفنگ بھی دیں گے۔
سنگ بنیاد رکھنے کے بعد، وزیراعظم گورنر ہاوٴس میں تاجروں کے ایک وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔
اسی دوران، وزیر اعظم کی زیر صدارت ایک اور اہم اجلاس ہوگا، جس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر اعظم کی کراچی آمد کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔
اس موقع پر، یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ وزیر اعظم صوبائی سطح پر کچھ انتظامی تبدیلیوں پر بھی گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے تبادلہٴخیال کریں گے۔