رسائی کے لنکس

سی آئی اے کے سربراہ پاکستان پہنچ گئے


سی آئی اے ڈائرکٹر لی آن پنیٹا، دائیں، وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے ساتھ وائٹ ہاؤس کی ایک تقریب میں۔ فائل
سی آئی اے ڈائرکٹر لی آن پنیٹا، دائیں، وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے ساتھ وائٹ ہاؤس کی ایک تقریب میں۔ فائل

امریکی ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ پاکستانی عہدے داروں کے ساتھ بات چیت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی عہدے داروں نے، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، بتایا ہے کہ لی آن پنیٹا پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا سے بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کررہے ہیں۔

توقع ہے کہ دونوں عہدے دار القاعدہ اور دوسرے عسکریت پسند گروپوں کے خلاف جنگ میں تعاون کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا دورہ ایک ایسے وقت پر ہورہاہے جب امریکہ نے، افغانستان اور مغرب پر حملوں کو روکنے کے لیے پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف ڈرون حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

سی آئی اے اس مہینے اب تک علاقے میں 20 سے زیادہ ڈرون حملے کرچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG