رسائی کے لنکس

چاند کے تاریک حصے پر چین کے خلائی جہاز کی لینڈنگ


چاند کے تاریک حصے پر اترنے والی چین کی خلائی گاڑی چینگے فور کا زوہوا میں نمائش کے لیے رکھا گیا ایک ماڈل۔
چاند کے تاریک حصے پر اترنے والی چین کی خلائی گاڑی چینگے فور کا زوہوا میں نمائش کے لیے رکھا گیا ایک ماڈل۔

چین کا ایک خلائی جہاز چاند کے اس حصے میں اترنے میں کامیاب ہو گیا ہے جو زمین سے دکھائی نہیں دیتا اور جو تاریک حصے کے نام سے جانا جاتا ہے۔

خلائی جہاز کی اس لینڈنگ کو چین کے ترقی کرتے ہوئے خلائی پروگرام کی تازہ ترین کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

چین کی خلائی گاڑی ’چانگا فور‘ کی حاصل کردہ ایک تصویر چین کے سرکاری خبررساں ادارے شنہوا نے جاری کی ہے جس میں گاڑی کی روشنی میں بنجر زمین اور ایک چھوٹا گڑھا دکھائی دے رہا ہے۔

اے بی سی نیوز نے اپنی ایک ٹویٹ میں چانگا فور سے زمینی مرکز پر بھیجی جانے والی تصویر شائع کی ہے۔

چین کے خلائی ادارے نے بتایا ہے کہ چانگا فور چاند کی سطح پر صبح 10 بج کر 26 منٹ پر اترا۔ اس کا اعلان چائنا سینٹرل ٹیلی وژن کے ایک نشریے میں کیا گیا۔

چاند کے تاریک حصے میں خلائی جہاز کی لینڈنگ، ایک خلائی طاقت بننے سے متعلق چین کی بڑھتی ہوئی خواہشات کو نمایاں کرتی ہے۔

چانگا فور، جسے گزشتہ ماہ جنوبی زی چانگ کے خلائی تحقیق کے مرکز سے لانچ کیا گیا تھا، جمعرات کی صبح چاند پر اترا۔ اپنی لینڈ نگ کے کچھ ہی دیر کے بعد چانگا فور نے چاند کی سطح کی ایک تصویر اس سیٹلائٹ پر بھیجی جسے چین نے گزشتہ مئی میں زمینی خلائی مرکز اور چانگا فور کے درمیان رابطے کے لیے لائچ کیا تھا۔

چاند کے تحقیقاتی پروگرام سے متعلق چین کے چیف ڈیزائنر ویو ویرن کا کہنا ہے کہ چاند پر جانا یا وہاں چانگا دیوی سے ملنا چینی عوام کا ہزاروں سال پرانا خواب تھا۔ ہم نے چانگا فورخلائی جہاز کو چاند پر بھیجا ہے ۔ یہ اس چیز کا مظہر ہے کہ چینی لوگوں نے ہمیشہ چاند سے امیدیں اور خواب وابستہ کی ہیں۔

بیجنگ اس سال کے آخر میں ایک تیسرا خلائی جہاز ، چانگا فائیو بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے جو توقع ہے کہ چاند کی سطح سے نمونے اکٹھے کرے گا اور انہیں زمین پر واپس لائے گا ۔

2013 میں چین نے اپنے اس مشن کے تحت چینگے تھری چاند کی سطح پر اتارا تھا۔ سوویت یونین نے اپنا پہلا خلائی جہاز لونا 24 سن 1976 میں چاند پر اتارا تھا۔ جب کہ چاند کی سطح پر انسان اتارنے والا واحد ملک امریکہ ہے۔

چاند کی سطح پر اتارے جانے والے چینگے فور میں ایک چاند گاڑی بھی ہے جس پر چاند کی سطح کی تحقیق اور معدنیات کی موجودگی کا کھوج لگانے والے آلات نصب ہیں۔

چین کا ایک سائنس دان، چاند پر بھجینے سے قبل خلائی گاڑی چینگے فور کا معائنہ کر رہا ہے۔
چین کا ایک سائنس دان، چاند پر بھجینے سے قبل خلائی گاڑی چینگے فور کا معائنہ کر رہا ہے۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق خلائی مشن کے ترجمان یو گوبن نے کہا ہے، ’ چاند کا یہ دور افتادہ اور خاموش حصہ ہے جو زمین سے بھیجے جانے والے ریڈیائی سگنلز سے آزاد ہے۔ یہ خلائی گاڑی ریڈیائی لہروں کی مدد سے تحقیق کی اس کمی کو پورا کرے گی اور ستاروں کے نقطہ آغاز اور ان کے ماخذ کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرے گی‘۔

چاند کے تاریک حصے کے متعلق معلومات کے حصول میں ایک اہم رکاوٹ زمین کے ساتھ اس کا رابطہ ہے۔ چین نے اس مقصد کے لیے مئی میں ایک ریلے سیٹلائٹ لانچ کیا تھا تاکہ وہ چینگے فور سے حاصل ہونے والی معلومات زمین پر بھیج سکے۔

چین اگلے سال چانگا فور بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے جو چاند کی سطح کے نمونے زمین پر واپس لائے گا۔

XS
SM
MD
LG