جمعے کے روز ایک چینی فن کار کے خلاف عدالتی سماعت کسی فیصلے کے اعلان کے بغیر ختم ہوگئی ۔ وو یورین پرالزام ہے کہ انہوں نے ایک پولیس اہل کار پر حملہ کیاتھاہے۔
پولیس نے فن کار اور سیاسی کارکن وو یورین پر یہ الزام عائد کیا تھا انہوں نے مئی میں ایک پولیس اسٹیشن میں پولیس کے کاموں میں مداخلت کی تھی ، ان کے ساتھ جھگڑا کیا اور تشدد کا مظاہر کیا۔
وو کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں مارا پیٹاتھا جب کہ پولیس کا کہناہے کہ وو نے ایک پولیس کار کی انگلی زخمی کردی تھی۔
اس واقعہ سے تین ماہ پہلے مارچ میں وو نے تعمیراتی ٹھیکداروں کی جانب سے فن کاروں کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف تیانامن اسکوائر میں ایک جلوس کی قیادت کی تھی۔ ٹھیکدار تجارتی فوائد کے ان کے اسٹوڈیوز گرا کرزمین حاصل کرنا چاہتے تھے۔
وو کے حامیوں کا کہناہے کہ جلوس نکالنے کی وجہ سے ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی ہے۔