رسائی کے لنکس

چین: اندرون ملک مصنوعات کی کھپت بڑھانے پر زور


چین کے وزیرِاعظم نے ملک کی معاشی شرحِ نمو برقرار رکھنے کے لیے مصنوعات کی داخلی کھپت بڑھانے پر زور دیا ہے۔

پیر کو 'نیشنل پیپلز کانگریس' کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم وین جیا باؤ نے صحتِ عامہ اور دیگر سماجی خدمات کے لیے مختص بجٹ، اوسط اور کم آمدنی والے افراد کے مشاہرے اور صارفین کی قوتِ خرید میں اضافے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

چینی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود حکومت کو رواں برس شرحِ نمو کا ہدف گھٹا کر ساڑھے سات فی صد کرنا پڑا ہے جو گزشتہ برس کی 9 اعشارہ 2 کی سطح سے خاصا کم ہے۔

اپنے خطاب میں چینی وزیرِ اعظم نے تسلیم کیا کہ حقوقِ دانش کے تحفظ، قیمتوں پر کنٹرول اور دفاتر میں ملازمین کے تحفظ سمیت کئی معاملات پر حکومت کو اپنا کردار مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG