رسائی کے لنکس

چینی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا چوتھا جاپانی شہری بھی رہا


چینی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا چوتھا جاپانی شہری بھی رہا
چینی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا چوتھا جاپانی شہری بھی رہا

چین نے اپنے ایک فوجی علاقے کی مبینہ عکس بندی کرنے والے چوتھے اور آخری جاپانی شہری کو بھی رہا کردیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ژینہوا کے مطابق سادامو تاکاہاشی کو تحریری معافی نامہ لکھنے کی ہدایت کے بعد ہفتے کوضمانت پر رہا گیا ۔

اس سے قبل سادامو کے تین ساتھیوں کو چینی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے اعتراف کے بعد 30ستمبر کو رہا کیا جاچکا ہے۔ وطن واپسی پر ان میں سے ایک کا کہنا تھا کہ انھیں جاپانی عوام کو گہری تشویش میں مبتلا کرنے پر انتہائی افسوس ہے۔

یہ چاروں جاپانی چین میں جاری ایک منصوبے سے منسلک تھے جس کا مقصد جنگ عظیم دوئم کے بعد جاپانی افواج کی طرف سے یہاں چھوڑے گئے کیمائی ہتھیاروں کو تلف کرنا تھا۔

ژینہوا کے مطابق ان افراد کو 23ستمبر کو شمالی صوبے ہیبئی میں ایک حساس فوجی علاقے کی تصویریں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جاپان کی طرف سے گذشتہ ماہ چینی ماہی گیروں کے کپتان کی متنازع جزائر کے قریب پانیوں سے حراست کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے اور ان جاپانیوں کی گرفتاریوں نے اس میں مزید شدت پیدا کی۔

چین نے اپنے شہری کی گرفتاری پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا جب کہ جاپان نے بیجنگ پر الزام لگایا تھا کہ اس نے جاپان کو بعض انتہائی ضروری سامان کی برآمد پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG