رسائی کے لنکس

چین: غیر قانونی تا رکین وطن روکنے کے لیئے سخت اقدامات


چین: غیر قانونی تا رکین وطن روکنے کے لیئے سخت اقدامات
چین: غیر قانونی تا رکین وطن روکنے کے لیئے سخت اقدامات

چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے کہاہے کہ جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں کام کی تلاش میں آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی بڑھتی ہوتی تعداد پر قابو پانے کے لیے نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔

سرکاری چینی نیوز ایجنسی سنہوا نے بدھ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ نئے قوانین میں ایسے افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر جرمانے شامل ہیں جن کے پاس مستند پاسپورٹ اور ویزا موجود نہیں ہوگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قانون میں شامل کی جانے والی دفعہ 67 ، چین میں اپنی نوعیت کی پہلی قانونی شق ہے۔

سنہوا کا کہناہے کہ صوبے میں تیزی سے ہونے والی صنعتی ترقی نے ان غیر ملکی افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے جو ملازمت اور کاروباری مواقعوں کی تلاش میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کئی کمپنیوں میں افریقہ، مشرق وسطیٰ ،ویت نام اور برما کے غیر قانونی تارکین وطن ملازمتیں کررہے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق صوبے میں 63 ہزار سے زیادہ مستقل رہائش رکھنے والے غیر ملکی کارکنوں کا اندارج کیا گیا ہے جب کہ 40 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی افراد ہر سال گوانگ ڈونگ میں سیاحت کے لیے آتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG