رسائی کے لنکس

چین: کوئلہ کی کان میں دھماکے سے 28 افراد ہلاک


چین: کوئلہ کی کان میں دھماکے سے 28 افراد ہلاک
چین: کوئلہ کی کان میں دھماکے سے 28 افراد ہلاک

چین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ملک کے وسطی حصے میں واقع کوئلہ کی ایک کان میں دھماکے سے 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ’ژنہوا‘ کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کو ہیونان صوبے کے شہر ہینگ یِنگ میں پیش آیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ اس واقعہ میں چھ کان کن زندہ بچ سکے، جب کہ ایک کو تاحال باہر نہیں نکالا جا سکا ہے۔

چین اُن ملکوں میں سے ایک ہے جہاں کان کنی کے شعبے میں ناکافی حفاظتی اقدامات کے باعث ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کانوں میں پیش آنے والے حادثات میں 2,400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جب کہ مزدور یونینوں کا دعویٰ ہے کہ کئی ہلاکتیں منظر عام پر نہیں لائی جاتیں۔

XS
SM
MD
LG