رسائی کے لنکس

چین: ویتنام کے 21 ماہی گیر رہا


چین نے کہا ہے کہ اس نے متنازع ’جنوبی بحیرہ چین‘ کے علاقے سے گرفتار کیے گئے ویتنام کے 21 ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ژینہوا کے مطابق ان ماہی گیروں کو لگ بھگ ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور تحریری یقین دہانی کے بعد انھیں جمعہ کو رہا کر دیا گیا۔

بیجنگ کا اصرار ہے ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کا 35 لاکھ مربع کلومیٹر کا تمام علاقہ اس کا حصہ ہے جب کہ فلپائن، ملائیشیا، برونائی اور تائیوان بھی اس علاقے کے بعض حصوں پر ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG