رسائی کے لنکس

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری


کیپ ٹاؤن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کا منظر
کیپ ٹاؤن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کا منظر

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن میں دوسرا ٹیسٹ شروع ہوگیا ۔ پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا ۔

تاہم آخری خبریں آنے تک پاکستان اس کا کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکا اور اس کی بیٹنگ لائن شروع ہی میں لڑکھڑا گئی ۔ ابتدائی 20رنز سے بھی کم اسکور میں پاکستان کی تین وکٹیں گر گئی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی تھی جس کے سبب پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو پہلے ٹیسٹ کی ہار کا بھی بدلا لینا ہے کیوں کہ سیریز صرف تین میچز پر مشتمل ہے ۔

آج کے میچ میں پاکستان کو فاسٹ بولر محمد عباس کی خدمات حاصل ہیں ۔ وہ حسن علی کی جگہ کھیل رہے ہیں۔ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو امید ہے کہ سینئرز اس بار میچ بچانے کو پوری کوشش کریں گے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کیپ ٹاؤ ن میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے اب تک کے میچوں کا جائزہ لیں تو پاکستان کا ریکارڈ مایوس کن ہے۔یہاں ہونے والے تینوں ٹیسٹ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ 2003 میں ہونے والے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 142 رنز سے،2007 میں پانچ وکٹ اور 2013 میں چار وکٹ سے شکست ہوئی۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی پاکستان کے خلاف اپیل
جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی پاکستان کے خلاف اپیل

آج ہی کے میچ کے حوالے سے ایک بری خبر حارث سہیل دورئہ جنوبی افریقہ سے باہرہوجانا بھی ہے ۔ وہ گھٹنے میں انرجی کے باعث پاکستان واپس آرہے ہیں۔ یہ چوتھا موقع ہے جب حارث سہیل ان فٹ ہوکر کسی دورے سے واپس آ رہے ہیں۔

کپتان سرفراز احمد کی حکمت عملی کے تحت آج کے ٹیسٹ میں ایک اسپنر اور تین فاسٹ بولرزمیدان میں اتریں ہیں۔

ایک روز قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون میں 6 بیٹسمین برقرار رہیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ بیٹنگ لائن اچھا کھیلے گی اور ٹیم سیریز میں باؤنس بیک کرےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ’اسکور اچھا ہو تو ہمارے بولرز مخالف ٹیم کو کنٹرول کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ‘

XS
SM
MD
LG