افریقی ملک کیمرن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے نائیجریا کی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے 100 جنگجوؤں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے 900 مغویوں کو رہا کرا لیا ہے۔
کیمرون کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے مسلح جنگجوؤں کا یہ قتل اور مغویوں کی رہائی گزشتہ ہفتے کیمرون اور نائیجریا کی سرحد پر اس کی فوجوں کی جانب کئے گئے آپریشن کے دوران ہوئی۔
تاہم، کسی غیر جانبدار ذریعے نے کیمرون کے اس دعویٰ کے تصدیق نہیں کی۔
اسی دوران، منگل کی شام شمالی کیمرون میں دو خودکش حملے ہوئے جن میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے۔ ان حملوں کے پیچھے بھی مشتبہ بوکو حرام کے جنگجو تھے، جن کے خود کش بمبار نے نائیجریا کی سرحد کے ساتھ واقع وازا ٹاؤن میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
بوکو حرام نے جب سے سرحد عبور کرکے 2013ء میں حملے شروع کئے اس وقت سے کیمرون اس مسلح گروپ کے خلاف برسر پیکار ہے۔
یہ ملک ان پانچ افریقی ممالک میں شامل ہے جس نے اس گروپ سے لڑنے کے لئے باقائدہ اتحاد بنایا ہوا ہے۔