رسائی کے لنکس

کرونا فنڈ کے لیے بٹلر نے ورلڈ کپ فائنل میں پہنی شرٹ نیلام کر دی


بٹلر نے اپنی شرٹ 65 ہزار پاؤنڈ میں نیلام کی ہے۔ وہ یہ رقم کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والوں کو بطور عطیہ دیں گے۔
بٹلر نے اپنی شرٹ 65 ہزار پاؤنڈ میں نیلام کی ہے۔ وہ یہ رقم کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والوں کو بطور عطیہ دیں گے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر جوز بٹلر نے ورلڈ کپ فائنل میں پہنی ہوئی اپنی شرٹ 65 ہزار پاؤنڈ میں نیلام کر دی ہے۔

وہ نیلامی سے حاصل ہونے والی اس رقم کو کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والوں کو بطور عطیہ دیں گے۔

یہ وہی قمیض ہے جو کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہنی ہوئی تھی۔

بٹلر نے اپنی شرٹ ایک ہفتہ قبل نیلامی کے لیے 'ای بے' پر پیش کی تھی۔ منگل کو اس کی نیلامی مکمل ہوئی ہے۔

نیلامی کے وقت تک شرٹ کی خریداری کے لیے 82 بولیاں لگ چکی تھیں۔ آخری بولی 65 ہزار ایک سو پاؤنڈ پر ختم ہوئی جو بولی دینے والے نے فوراً ہی ادا بھی کر دی۔

نیلامی سے ایک دن قبل جوز بٹلر نے کہا تھا کہ یہ بہت ہی اسپیشل شرٹ ہے اور اسے ایک نیک مقصد کے لیے فروخت کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG