رسائی کے لنکس

پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اغوا کاروں کے چنگل سے رہا


پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اغوا کاروں کے چنگل سے رہا
پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اغوا کاروں کے چنگل سے رہا

پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اسد قریشی جنہیں مبینہ طور پر طالبان نے انکے دو ساتھیوں کے ساتھ شمالی وزیرستان سے اغوا کرلیا تھا، اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد ہوگئے ہیں۔

اسد قریشی آئی ایس آئی کے دو سابق اہلکار خالد خواجہ اور کرنل امام کے ساتھ اغوا کرلیے گئے تھے۔ خالد خواجہ کو قتل کرکے انکی لاش ایک سڑک پر پھینک دی گئی تھی جبکہ کرنل امام ابھی بھی اغواکاروں کی تحویل میں ہیں۔ اسد قریشی وزیرستان میں ایک ڈاکیومنٹری بنانے کے لیے پہنچے ہوئے تھے۔

وائس آف امریکہ نے ورلڈ پریزنرز ریلیف کمیٹی کے چیرمین جاوید ابراہیم پراچہ اور سابق سیکیوریٹی چیف فاٹا بریگیڈیر محمود شاہ سے پاکستان میں صحافیوں پر تشدد اور انکو لاحق خطرات پر بات کی۔ جاوید ابراہیم پراچہ نےاسدقریشی کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موضوع پر تفصیلات جاننے کے لیے بات چیت سنیے:

XS
SM
MD
LG