رسائی کے لنکس

برٹش ایئر ویز یونین ہڑتال مؤخر کرنے پر تیار


برٹش ایئر ویز یونین ہڑتال مؤخر کرنے پر تیار
برٹش ایئر ویز یونین ہڑتال مؤخر کرنے پر تیار

برٹش ایئر ویز کیبن کے عملے کی نمائندگی کرنے والی یونین نے کہا ہے کہ وہ کمپنی کی جانب سے تازہ پیش کش پر غور کے لیے ایک نئی ہڑتال کے سلسلے میں ووٹنگ ملتوی کرنا چاہتی ہے۔

یونائٹ یونین کے شریک راہنما ٹونی وڈلی نے برطانیہ کے سکائی نیوز کو اتوار کے روز بتایا کہ برٹش ایئر ویز کی تازہ پیش کش کو اگر یونین کے ممبروں کے سامنے نہ رکھا گیا تو یہ خودکشی کے مترادف اور ناقابل قبول ہے۔

برٹش ایئر ویز نے جمعے کے روزاپنی پیش کش میں فروری 2011ء سے تنخواہوں میں اضافے کی ضمانت دی ہے۔

یونائٹ یونین کا، جو برٹش ایئر ویز کے کیبن کے تقریبا ً90 فی صد عملے کی نمائندگی کرتی ہے، تنخواہوں اور کام کرنے کے حالات پر کمپنی سےاختلاف چل رہاہے۔

اس تنازع کے باعث مارچ سے 22 دنوں کے دوران اپنی پروازیں منسوخ کرنے کی وجہ سے برٹش ایئر ویز کو پہلے ہی 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوچکاہے ۔

XS
SM
MD
LG