رسائی کے لنکس

فضائی مسافروں کی چیکنگ کے قوانین نرم کیے جائیں: برٹش ایئرویز


فضائی مسافروں کی چیکنگ کے قوانین نرم کیے جائیں: برٹش ایئرویز
فضائی مسافروں کی چیکنگ کے قوانین نرم کیے جائیں: برٹش ایئرویز

برٹش ایئر ویز کے سربراہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو سیکیورٹی سے متعلق امریکی مطالبوں پر اپنا سرتسلیم خم نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ایئر پورٹوں کی بعض جانچ پڑتال غیر ضروری ہے۔

مارٹن بروگٹن نے بدھ کے روز ہوابازی کی صنعت کی کانفرنس میں کہا کہ مسافروں کے جوتوں اور لیپ ٹاپ کی جانچ پڑتال غیر ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی مقامی پروازوں پر ان میں سے کئی قوانین کا اطلاق نہیں کرتا، لیکن انہیں بین الاقوامی پروازوں کے لیے ضروری قرار دیتا ہے۔

بروگٹن نے کہا کہ برطانیہ کو سیکیورٹی سے متعلق صرف ان اقدامات پر عمل کرنا چاہیے جنہیں دونوں ممالک ضروری خیال کرتے ہوں اور سیکیورٹی کے ہر امریکی مطالبے پر سر جھکانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہوابازی کے ایک تحزیہ کار کرس یاٹس نے وی او اے کو بتایا کہ امریکہ کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ اور ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے جوتوں کی تلاشی سمیت ایسی بہت سی پابندیوں کا اطلاق کررکھا ہے جس کی برطانیہ کو ضرورت نہیں ہے۔

85 برطانوی ایئر لائيز کی نمائندگی کرنے والی ایک تنظیم کے سربراہ مائیک کاریوک نے بروگٹن کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے سیکیورٹی کے معاملے پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG