رسائی کے لنکس

برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ جامع تجارتی معاہد ے کا متمنی


برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے (فائل فوٹو)
برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے (فائل فوٹو)

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہونے کے بعد اس کے ساتھ ایک جامع تجارتی اور دفاعی سمجھوتے کرنا چاہے گا۔

تھریسا مے نے یہ بات ایک بیان میں کہی ہے جو ہفتے کو جرمن اخبار 'بلڈ' میں شائع ہوا۔

مے نے مزید کہا کہ ان کی حکومت مذاکرات میں اپنے ہی مفاد کی بات نہیں کرتی بلکہ یہ اس سے بہتر تجارتی معاہدے کی بات کرتی ہے جو یورپی یونین کا ناروے اور کینیڈا کے ساتھ ہے کیونکہ ان کے بقول برطانیہ ان ملکوں کے مقابلے میں ایک مختلف حیثیت میں یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔

مے نے اخبار کو بتایا کہ "یہ ایسا نہیں کہ ہم وہ بات کرتے ہیں جو صرف ہمارے لیے صحیح ہے۔۔۔ہم ایک جامع تجارتی معاہدے اور دفاعی سمجھوتے کے بارے میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ ہم جس حیثیت سے بات چیت شروع کرنا چاہتے ہیں وہ کینیڈا اور ناروے سے مختلف ہے۔"

برطانیہ اور یورپی یونین نے گزشتہ ماہ ایک دوسرے سے الگ ہونے کا معاہدہ کیا جس کی وجہ سے مستقبل کے تجارتی تعلقات سے متعلق بات چیت اور برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے معاملے کے خوش اسلوبی سے طے کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

برطانیہ کی وزیر اعظم نے کہا کہ "ہم یورپی یونین کو چھوڑ رہے ہیں لیکن یورپ سے الگ نہیں ہو رہے۔"

XS
SM
MD
LG