برازیل کے جنوب میں ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی سے کم ازکم 150 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس اور امدادی کارکنوں کے مطابق اتوار کو شہر سانتا ماریا کے اس نائیٹ کلب میں لگ بھگ دو ہزار افراد موجود تھے کہ یہاں ہونے والے آتش بازی کے مظاہرے کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی حکام کے مطابق کارکن امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور کم ازکم 200 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔
حکام نے تاحال متاثرین کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا لیکن ان کے بقول سینکڑوں افراد اس میں زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔