پاکستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے 2008ء میں بے نظر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کرایاتھا۔ پروگرام کا مقصد خاص طور پر ضرورت مند خواتین کی مدد کرنا اور غریب گھرانوں کے لیے مالی امداد فراہم کرنا ہے۔
چندبرسوں میں یہ پروگرام ایک بڑی تنظیم اور ادارے کے طور پر سامنے آیا ہے جس میں قومی سطح پر سماجی تحفظ کے اقدام پر کام ہورہاہے۔
اس پروگرام کے لیے انتہائی جانفشانی سے کام کرنے والی وفاقی وزیر فرزانہ راجہ سے وائس آف امریکہ نے پروگرام کی افادیت کے بارے میں بات کی ۔ پروگرام کی شفافیت کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ ہم نے اس پروگرام کو ہر ممکن شفاف رکھنے کی کوشش کی ہے اور اور اس مقصد کے لیے قانون سازی بھی کی جاچکی ہے۔
پاکستان کے دورافتادہ علاقوں اور بلوچستان کی خواتین کو فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں فرزانہ راجہ کا کہناتھا کہ فاٹا اور بلوچستان کے دوردارز علاقوں میں ، جہاں لوگ اپنے رسم ورواج کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں، اس پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے خواتین کے بارے میں ہماری تنظیم کو مکمل کوائف فراہم کیے ہیں۔
مزید تفصلات کے لیے یہ آڈیو ملاحظہ کیجیئے۔