رسائی کے لنکس

بیلاروس: سب وے بم دھماکے مبینہ ملزم گرفتار


بیلاروس: سب وے بم دھماکے مبینہ ملزم گرفتار
بیلاروس: سب وے بم دھماکے مبینہ ملزم گرفتار

بیلاروس کے عہدے داروں نے بدھ کے روز کہا ہے کہ انہوں نے منسک سب وے بم حملوں میں امکانی طورپر ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ ان حملوں میں کم ازکم 12 افراد ہلاک اور 204 زخمی ہوگئے تھے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بیلارس کا شہری ہے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ گرفتار ہونے والے ایک شخص کا سراغ خفیہ کیمرے کی ویڈیو سے لگایا گیاجس میں وہ اس ریلولے اسٹیشن پر ایک بیگ رکھتا ہوا دکھائی دے رہاہے جہاں دھماکہ ہوا تھا۔

گرفتاریوں کی خبر بدھ کے روز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بیلارس میں سب وے کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کا سوگ منایا جارہاتھا۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانے کی غرض سے بم کو چھوٹے چھوٹے دھاتی ٹکڑوں سے بھرا گیا تھا اور اس کا دھماکہ غالباً ریڈیو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیاتھا۔

سب وے پر پیر کا دھماکہ سہ پہر کے رش کے اوقات میں ایک ایسے ریلوے اسٹیشن پر ہواتھا جو صدراتی محل سے محض 100 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

صدر الیکزینڈر لوکاشینکو نے کہا ہے دھماکہ بیرونی قوتوں نے کرایا تھا جن کا مقصد بیلارس کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچانا تھا۔

صدر نے کہا کہ بیلا رس میں ایک ایسا ہی بم دھماکہ 2008ء میں موسیقی کے ایک فنگشن میں ہواتھا۔

XS
SM
MD
LG