پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ صوبہ سرحد کے شہر بنوں کے قریب ایک پولیس کی عمارت پر ممکنہ طور پر دو خود کش حملہ آوروں کے دھماکے کر کے کم از کم 15 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ بنوں میں پولیس کی تربیت گاہ میں ہونے والے دہشت گردی کے اس واقعے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں مقامی پولیس کا سربراہ بھی شامل ہے۔
بدھ کے روز خیبر ایجنسی میں ایک خود کش حملہ آور نے دھماکا کر کے کم از کم 18 افراد کو ہلاک کر ڈالا تھا، جس میں 11 پولیس اہل کار بھی شامل تھے۔
ابھی تک کسی تنظیم نے ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن پاکستان عسکریت پسند مقامی پولیس اور سرکاری اداروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔