رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: سابق وزیر اعظم اور ان کے بیٹوں پر کرپشن کے الزامات

بنگلہ دیش: سابق وزیر اعظم اور ان کے بیٹوں پر کرپشن کے الزامات
بنگلہ دیش: سابق وزیر اعظم اور ان کے بیٹوں پر کرپشن کے الزامات

مز ضیاء کے خلاف بدعنوانی کا پہلا مقدمہ ان کی حریف وزیر اعظم شیخ حسینہ کے جنوری 2009ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد قائم ہواتھا۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء اور ان کے خاندان کے افراد پر انسداد رشوت ستانی کے ادارے کی جانب سے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق قومی کمشن نے پیر کے روز سابق وزیر اعظم پر الزام لگایا کہ انہوں نے جس سرمائے سے اپنے شوہر صدر ضیاء الرحمن کے انتقال کےبعد ایک خیراتی ادارے کے نام پر زمین خریدی تھی ، اس آمدنی کا ذریعہ ظاہر نہیں کیا۔

پیر ہی کے روز بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے غیر قانونی طورپر لاکھوں ڈالر بیرون ملک بھیجنے کے الزام میں سابق وزیر اعظم کے بڑے بیٹے طارق رحمن کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا۔

جون میں مز ضیاء کے چھوٹے بیٹے عرفات رحمن کو ایک عدالت کالے دھن کے الزام میں چھ سال جیل کی سزا سنائی تھی۔

مز ضیاء کے دونوں بیٹے ملک سے باہر ہیں۔ طارق رحمن کے بارے میں خیال کیاجاتا ہے کہ وہ برطانیہ میں ہیں جب کہ عرفات رحمن کے متعلق کہاجاتا ہے کہ وہ مشرقی ایشیا میں رہ رہے ہیں۔

مز ضیاء کے خلاف بدعنوانی کا پہلا مقدمہ ان کی حریف وزیر اعظم شیخ حسینہ کے جنوری 2009ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد قائم ہواتھا۔

مز ضیاء جو بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی کی سربراہ ہے، دو مرتبہ ملک کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں۔ گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں ان کی جماعت کو مز حسینہ کی عوامی لیگ کے ہاتھوں میں شکست کا سامنا کرناپڑاتھا۔

XS
SM
MD
LG