پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں جمعرات کی صبح بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں کم از کم دو خواتین ہلاک اور تین زخمی ہو گئیں۔
یہ واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں پیش آیا جہاں پانچ خواتین پیدل جا رہی تھیں کہ راستے میں نصب ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئیں۔
دھماکے سے دو عورتیں موقع پر ہلاک ہوگئیں جب کہ تین کو شدید زخم آئے۔
زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
حکام جنوب مغربی صوبے میں ہونے والے ایسے پرتشدد واقعات اور بارودی سرنگوں کی تنصیب کا الزام کالعدم بلوچ عسکری تنظیموں پر عائد کرتے ہیں۔