رسائی کے لنکس

بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ


بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ
بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ

بلوچستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے دو سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک اور سات کو زخمی کر دیا ۔

یہ واقعہ ضلع ہر نائی کی تحصیل شاہر گ میں پیش آیا۔ ڈپٹی کمشنر خدائے نذز نے وائس اف امر یکہ کو بتایا کہ نا معلوم مسلح افرادنے خود کارہتھیاروں سے علی الصبح علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کاکام کرنے والی پاک چائنا کمپنی کے بیس کیمپ پر خودکاروں ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر وں کے ذریعے سی ایم ایچ کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق کمپنی علاقے میں ڈیڑھ ماہ سے کام کر رہی ہے اور اس سے قبل بھی کمپنی کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا جس میں کمپنی کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد کمپنی کے اہلکاروں کی حفاظت کی ذمہ داری ایف سی کے سپر د کر دی گئی تھی ۔

صوبائی حکومت کے محکمہ معدنیا ت کے حکام کے مطابق ضلع ہر نائی اور کو ہلو میں تیل ، گیس، کو ئلہ اور دیگر قدرتی معدنیات کے بڑے ذخائر ہیں جن کو بروئے کار لانے کی کئی بار کو شیں کی گئیں تاہم مر ی قبیلے کے سر براہ نواب خیر بخش مر ی اور ان کے پیروکار وں کی سخت مزاحمت کے باعث یہ کو ششیں کامیاب نہیں ہو سکیں ۔

کالعدم بلو چ لبریشن آرمی کی طر ف سے گزشتہ ماہ مقامی میڈ یا کے ذریعے یہ دھمکی دی گئی تھی کہ علاقے میں معدنیات کی تلاش کاکام کر نے والی کمپنیوں کے اہلکاروں کو مزید بھی نشانہ بنا یا جائے گا ۔

XS
SM
MD
LG