بلوچستان کے جنوبی ضلع تربت میں منگل کی صبح فرنٹیئر کورکے قافلے پر ہونے والے بم حملے میں پانچ اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں اس واقعے اور اس میں ہونے والے جانی نقصان کی تصدیق کی ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق ایف سی کی طرف سے تربت کے علاقے تمب کے گردو نواح میں دو روز سے سرچ آپریشن جاری تھا۔ منگل کی صبح ہلائی بازار میں فرنٹیئر کور کی گاڑیاں کھڑی تھیں کہ ریموٹ کنٹرول کا ایک زوردار دھماکا ہوا جس سے ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی ہوئی اور ایف سی نے مزید دستے طلب کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
تاحال کسی تنظیم یا فرد نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری کالعدم بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کو ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1