نوواک جوکووچ نے پانچویں بار آسٹریلیائی اوپن ٹینس چمپین شپ جیت لی ہے۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے اسکاٹ لینڈ کے اینڈی مُرے نے ملبورن
مییں اتوار کے روز راڈ لیور ارینا سے6-0 6-3(4) 6-7(5) 7-6 سے شکست دی۔
کھیل کے آغاز کے بعد دو سیٹس کا فیصلہ ’ٹائی بریکرز‘ کی مدد سے ہوا، جب کہ جوکووچ نے پہلا جب کہ مُرے نے دوسرا سیٹ جیتا۔
ملبورن پارک میں ہونے والے چار فائنلز میں، جوکووچ کو شکست نہیں ہوئی، جب کہ مُرے چاربار رنراپ رہے ہیں۔ یہ جوکووچ کا آٹھواں ’گرینڈ سلیم‘ ٹائیٹل تھا۔
ملبورن ہی میں، روس کی ماریا شراپووا نے امریکی سرینا ولیمز نے ہفتے کو چھٹی بار آسٹریلیائی اوپن ٹائٹل جیتا۔
اتوار کو کھیلے گئے دوسرے سیٹ کے مردوں کے فائنل میں ساتویں گیم کےتقریباً پانچ منٹ بعد جب پناہ گزینوں سے متعلق آسٹریلیائی پالیسیوں پر احتجاج کرنے والے ایک شخص کو سکیورٹی والوں نے کورٹ سے ہٹایا۔
منتظمیں کا کہنا ہے کہ دو افراد گرفتار بھی کیے گئے۔