واشنگٹن —
روس کی ماریہ شیرا پوا نے رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو شکست دے کر فرینچ اوپن ٹینس اپنے نام کرلیا ہے۔
ہفتے کو پیرس میں ہونے والے خواتین مقابلوں کے فائنل میں شیراپوا نے 4-6، 7-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کی۔ میچ تین گھنٹے اور دو منٹ جاری رہا جو 1996ء کے بعد 'فرینچ اوپن' کا طویل ترین ویمن فائنل تھا۔
فرینچ اوپن میں شیرا پوا کی یہ دوسری فتح ہے جب کہ مجموعی طور پر یہ ان کے کیریئر کا پانچواں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل روسی کھلاڑی نے 2012ء میں فرینچ اوپن اپنے نام کیا تھا۔
وہ اس سے قبل 2004ء میں ومبلڈن، 2006ء میں یو ایس اوپن اور 2008ء میں آسٹریلین اوپن بھی جیت چکی ہیں۔
عالمی نمبر چار سیمونا ہالیپ نے پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
بائیس سالہ کھلاڑی نے گزشتہ سال عالمی مقابلوں میں بہترین کھیل پیش کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ عالمی رینکنگ میں 57 ویں سے چوتھے نمبر پر آگئی تھیں۔
فرینچ اوپن میں مردوں کے سنگل مقابلوں کا سنسنی خیز فائنل اتوار کو عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور عالمی نمبر دو نواک جوکووچ کے درمیان ہوگا۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ 43 واں میچ ہوگا جو ایک ریکارڈ ہے۔