رسائی کے لنکس

آسٹریلیا میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت


وزیراعظم ٹونی ایبٹ
وزیراعظم ٹونی ایبٹ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شام اور عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں میں شریک ہونے کے فیصلے سے آسٹریلیا کے لیے خطرات بڑھے ہیں۔

آسٹریلیا نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے مقامی حامیوں کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔

وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی خاص حملے کے منصوبے کا علم ہونے پر نہیں کیا گیا بلکہ ایسی خفیہ معلومات پر کیا گیا کہ کچھ لوگ حملوں کی صلاحیت یا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شام اور عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں میں شریک ہونے کے فیصلے سے آسٹریلیا کے لیے خطرات بڑھے ہیں۔

آسٹریلیا کا اندازہ ہے کہ شدت پسندوں کے ساتھ مل کر لڑائی میں اس کے 60 تک شہری ملوث ہو سکتے ہیں جب کہ ایک سو کے قریب افراد آسٹریلیا میں رہتے ہوئے مختلف انتہا پسند گروپوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے کم از کم ایسے 20 افراد سے متعلق باخبر ہیں جو مشرق وسطیٰ میں لڑائی میں حصہ لینے کے بعد وطن واپس آئے ہیں۔

آسٹریلیا کی حکومت نے حال ہی میں سکیورٹی ایجنسیز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے انسداد دہشت گردی کی مد میں 60 کروڑ ڈالر کے قریب رقم کا اعلان کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG