رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: سمندری طوفان کے سبب ہزاروں افراد کی منتقلی


’ڈیبی‘ نامی اس سمندری طوفان کے سبب ہزاروں افراد کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے شمال مشرقی ساحل کی جانب ایک طاقتور سمندری طوفان بڑھ رہا ہے اور منگل کو انتظامیہ نے تباہ کن ہواؤں، بارش اور طوفان کا انتباہ جاری کیا ہے۔

’ڈیبی‘ نامی اس سمندری طوفان کے سبب ہزاروں افراد کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔

جب کہ اطلاعات کے مطابق پہلے ہی ساحلی علاقوں کے قریب آباد ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ علاقوں کی جانب منتقل ہو گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے مطابق ہلمٹن جزیرے پر 262 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور اس جزیرے پر موجود سیاحوں نے قریبی ہوٹلوں میں پناہ لی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سمندری طوفان کے سبب بعض علاقوں میں 50 سینٹی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے جس سے رواں ہفتے بعض دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے سیلاب بھی آ سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG