آسٹریلوی حکام نے انڈونیشیا کے تین باشندوں پر ایک شکستہ کشتی کے ذریعے پناہ کے متلاشی افراد کی سمگلنگ کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔
منگل کو پولیس نے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ تینوں ملزموں نے ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی لکڑی سے بنی کشتی کے ذریعے لگ بھگ 90 افراد کو آسٹریلیا پہنچانے کی کوشش کی تھی تاہم کشتی کے کرسمس آئلینڈ نامی جزیرے کے ساحل پر چٹانوں سے ٹکرا کر تباہ ہونے کے بعد اس پر سوار کم از کم 48 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
امدادی کارکنوں نے بحیرہ ہند سے 30 لاشیں اور تقریباً 40 افراد کو زندہ نکال لیا تھا لیکن ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں 18 مزید افراد بھی ہلاک ہوئے۔ بیشتر افراد عراقی، ایرانی اور کرد تھے جو آسٹریلیا میں پناہ حاصل کرنے کے خواہشمند تھے۔
ایک روز قبل کسٹم حکام نے دسمبر 15 کو پیش آنے والے اس سانحہ کی تفصیلی رپورٹ بھی جاری کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1