رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: سمندری حادثے کے شکار 106 افراد کو بچا لیا گیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کشتی پر سوار مسافروں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ پناہ کے متلاشی تھے۔ تاحال کشتی کے ڈوبنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

آسٹریلیا کی بحریہ نے منگل کو بحر ہند میں ڈوبنے والی کشتی کے 106 مسافروں کو بچا لیا۔

حکام کے مطابق جزیرہ کرسمس سے 220 کلومیٹر شمال میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

آسٹریلیا میں سمندری تحفظ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دو لوگ زخمی بھی ہوئے لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس میں کتنے لوگ لاپتہ ہیں۔

کشتی پر سوار مسافروں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ پناہ کے متلاشی تھے۔ تاحال کشتی کے ڈوبنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

حالیہ برسوں میں انڈونیشیا سے آسٹریلوی علاقے میں آنے کی کوششوں میں سینکڑوں افراد حادثے کا شکار ہوکر سمندر میں ڈوب چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ کشتی کے ذریعے سفر کرنے والے کسی بھی پناہ کے متلاشی کو قبول نہیں کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد خطرناک سمندری سفر کی حوصلہ شکنی کرنا تھا۔
XS
SM
MD
LG